صفحہ اول / روحانی ڈاک / بے ہوشی کا دورہ

بے ہوشی کا دورہ

rd201601-08


سوال :

میری چھوٹی بیٹی جس کی عمر سترہ سال ہے۔ بہت خوبصورت ، باادب اور ملنسار بچی ہے۔بہت لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں لیکن بعض لوگ اس سے حسد اورجلن بھی رکھتے ہیں۔
اپنے بھائی کی شادی میں اپنی فیملی کے ساتھ میں اسلام آباد گئی ۔ ہم تفریح کے لیے مری بھی گئے۔ مری میں دوسرے دن ہی میری بیٹی کی طبیعت خراب ہوگئی۔
ہوا یوں کہ میری بیٹی دالان میں بیٹھی پہاڑوں کا نظارہ کررہی تھی کہ اسے اچانک سامنے ایک سایہ سانظر آیا،پھر اس سایے کی ایک عجیب سی خوفناک شکل بن گئی۔ جیسے ہی اس سائے نے بیٹی کی طرف حرکت کی وہ بے ہوش ہوگئی۔
ہم اسے ہسپتال لے گئے۔ٹیسٹ وغیرہ ہوئے مگر سب نارمل تھے۔ بلڈپریشر بہت کم تھا جو کنڑول کرلیا گیا۔چند گھنٹوں کے بعد بیٹی قدرے بہتر ہوئی اورڈاکٹر نے کچھ طاقت کی دوائیاں لکھ دیں ۔
ہم دوسرے دن ہی اپنے شہر واپس آگئے۔
یہاں آکر کچھ دنوں بعدپھر اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ڈاکٹر کو دکھایا تو کوئی خاص بیماری سامنے نہیں آئی۔ بلڈپریشر بہت کم آیا۔
اس کے بعد اکثر اسے بے ہوشی کے دورے پڑنے لگے۔ میرے شوہر نے ایک بزرگ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کچھ پڑھ کر دم کیا ۔دم کے بعد بیٹی چند دنوں تک بالکل ٹھیک رہی لیکن ایک دن اچانک پھر بےہوش ہوگئی۔
بزرگ کہتے ہیں کہ تمہاری بیٹی پرسایہ ہے ۔ اس کاروحانی علاج کراؤں۔ میرے شوہر نے کئی جگہ سے میرا علاج کروایا لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔پہلے تویہ کیفیت شام اوررات میں ہوتی تھی لیکن اب کسی بھی وقت شروع ہوجاتی ہے ۔


جواب:  

بیٹی کو نیورفزیشن کو دکھائیں اور درست تشخیص کے بعد اس کا بتدریج مناسب ڈاکٹریعلاجکروائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ صبح اورشام اکیس مرتبہ

بِسْمِ اﷲِ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِ O
الَّذِیْ لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْیٌٔ وَّھُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُ O فَاللہُ خَیْرٌ حَفِظًا O وَھُوَ اَ رْحَمَ الرَّحِمِیْنَO

پانچ مرتبہ سورہ اخلاص ،پانچ مرتبہ سورۂ فلق، پانچ مرتبہ سورۂ الناس، سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کربیٹی پردم کردیاکریں۔
صبح اورشام ایک ایک ٹیبل اسپون شہد لیں۔ کھانوں میں گھی کے بجائے زیتون کا تیل استعمال کریں۔


براہِ مہربانی اس مضمون کے متعلق اپنے تاثرات ضرورتحریر کریں

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

خود اعتمادی

سوال : ہمارے گھر روحانی ڈائجسٹ کئی سال سے آرہا ہے۔میں روحانی ڈائجسٹ میں آپ …