صفحہ اول / روحانی ڈاک / تنہائی کا عذاب

تنہائی کا عذاب

lonely2


سوال :

میں اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہوں۔ہمارے سب شادی شدہ بھائی والدین کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ میں پرائیویٹ کمپنی میں جاب کرتی ہوں ۔ گزشتہ سال میری ترقی کرکے دوسرے شہر تبادلہ کردیاگیا۔
یہاں تنہائی کے عذاب نے مجھے مار ڈالا ہے۔ دفتر میں ہوتی ہوں تو وقت بہت آسانی سے کٹ جاتا ہے گھر آتے ہی ٹیشن اورڈپریشن طاری ہوجاتی ہے۔ کبھی رات دیر تک جاگتی رہتی ہوں۔ واپس اپنے شہرجانے کا سوچتی ہوں تو خیال آتا ہے کہ ایسی اچھی تنخواہ اورمراعات کہیں اورنہیں ملیں گی۔
میں بہت پریشان ہوں میری والدہ کہتی ہیں کہ واپس آجاؤ۔ آپ مجھے مشورہ دیں کہ میں کیا کروں….؟


جواب:  

 تنہائی کے احساس کی وجہ سے ملازمت چھوڑنے کا سوچنا تو استقامت کی کمی کا اظہار ہوگا اوریہ طرزعمل آنے والے وقت میں پچھتاوے کا سبب بن سکتاہے۔
ٹیشن اورڈپریشن سے نجات اور تقویتِ اعصاب کے لئے سورہ آل عمران کی آیت 2،

اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ 

تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کر کے پئیں۔
رات سونے سے قبل 101 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنے اوپردم کرلیا کریں۔
وضو بے وضو کثرت سےاللہ تعالیٰ کے اسماء

یاحی یاقیوم 

کا ورد کرتی رہا کریں۔ 


براہِ مہربانی اس مضمون کے متعلق اپنے تاثرات ضرورتحریر کریں

تعارف: روحانی ڈائجسٹ

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

خود اعتمادی

سوال : ہمارے گھر روحانی ڈائجسٹ کئی سال سے آرہا ہے۔میں روحانی ڈائجسٹ میں آپ …