صفحہ اول / روحانی ڈاک / خود اعتمادی

خود اعتمادی

low self esteem


سوال :

ہمارے گھر روحانی ڈائجسٹ کئی سال سے آرہا ہے۔میں روحانی ڈائجسٹ میں آپ کی تحریریں ریگولر پڑھتاہوں۔
حق الیقین پڑھتا تو ہوں لیکن اس کے بعض الفاظ میری سمجھ میں نہیں آتے۔آپ ذرا آسان لکھا کریں۔آپ کی بات سمجھنے کے لیے کئی بار مجھے اپنی امی سے مدد لینی پڑتی ہے۔
میرے ساتھ ایک پرابلم ہے۔میری عمر اکیس سال ہے۔مجھ میں خود اعتمادی بالکل نہیں ہے۔ لوگوں کے سامنا کرتے ہوئے مجھ پر گھبراہٹ اور خوف طاری ہوجاتا ہے۔ بات کرتے ہوئے میں نروس ہوجاتاہوں۔
گھر میں کوئی مہمان آجائے تو میرا ڈر اور خوف کے مارے بُرا حال ہوجاتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میرے اندر بہت سی صلاحیتیں ہیں جو اس خامی کی وجہ سے د ب کر رہ گئی ہیں۔
وقار انکل ….! پلیز مجھے اس خوف سے نجات دلائیں۔


جواب:  

ڈیئرینگ مین….! مجھے خوشی ہوئی کہ تم روحانی ڈائجسٹ کے ریگولر ریڈرہو۔میں کوشش کروں گا کہ اپنی تحریروں میں آسان الفاظ لکھوں لیکن میں تم سے بھی یہ کہوں گا کہ اپنی English Vocabularyمیں اضافے کے ساتھ اردو الفاظ کا ذخیرہ بھی بڑھائیے۔
خود اعتمادی میں اضافے کے لیے کئی آسان مشقیں اورطریقے موجود ہیں۔اس کام کے لیے تم روزانہ ڈائری لکھنا شروع کردو۔اس ڈائری میں روزانہ کسی اہم خبر یا کسی موضوع پر اپنی سوچ اپنے خیالات لکھاکرو۔
تم چاہو تو موضوعات کا انتخاب خود کرلو چاہو تو اپنےگھر والوں سے مدد لےلو۔
الحمد للہ ! ہم مسلمان ہیں۔ تم ڈائری میں یہ لکھو کہ ایک اچھے مسلمان کی خصوصیات کیا ہیں۔
یہ جائزہ لو اورلکھو کہ ہمارے ملک پاکستان کو اللہتعالیٰ نے کیا کیا نعمتیں عطا فرمائی ہیں۔ ایک ماہ تک روزانہ کسی نہ کسی موضوع پر ڈائری لکھتے رہو۔
ایک ماہ بعد لکھناجاری رکھو مگر پھر تم اپنا لکھا ہوا دوسروں کو بھی سنانا شروع کردینا،ہوسکتا ہے کہ کوئی سننے والا تمہاری کسی بات سے اختلاف کرے اس کے اختلاف کا برا مت منانا بلکہ اسے غور سے سننا ۔تمہیں اختلاف کرنے والے کی بات صحیح لگے تو اسے نوٹ کرلینا ،صحیح نہ لگے تو اس بات کو نظر انداز کردینا اور اپناکام جاری رکھنا۔
خود اعتمادی میں اضافے کے لیے بطور روحانی علاج وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء
یَا حَیُّ یَاقَیُّوْم کا ورد کرتے رہو۔
رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ درود خضری

صَلَّی اﷲُ تَعْالٰی عَلٰی حَبِیْبِہٖ مُحَمَّدٍ وَّا ٰلِہِ وَسَلَمْ

پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کرو۔
آجکل کینو کا موسم ہے۔ روزانہ ایک یا دوکینو کھایاکرو۔


براہِ مہربانی اس مضمون کے متعلق اپنے تاثرات ضرورتحریر کریں

تعارف: روحانی ڈائجسٹ

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

لاکھوں کامقرض

سوال : میں گزشتہ بیس سال سے اپنا کاروبار کررہا ہوں۔ اﷲ نے بڑا فضل …