دھکمیاں

rd201601-06


سوال :

میرے بیٹے اوربیٹی نے نوسال پہلے اپنے علاقے میں خدمت کے جذبے کے تحت ایک اسکول کھولا جس میں انتظامیہ اورٹیچرز نے بہت محنت کی۔ اسکول چند سالوں میں بہت ترقی کرگیا۔ اسکول کے بچے اوربچیاں اچھے نمبروں سے پاس ہونے لگے ۔ علاقے میں ہمارا اسکول معیار ِتعلیم اورکم فیس کی وجہ سے بہت مشہورہوگیا ۔
ہم نے سوچا کہ ایک اور عمارت اسکول کے لیے تعمیر کی جائےلیکن اس سال اچانک اسکول سے ساٹھ بچے کم ہوگئے ۔ میرے بچوں نے والدین سے میٹنگ کی کہ اسکول کی انتظامیہ یا ٹیچرز سے کوئی شکایت ہے تو ہمیں بتائیں، کچھ والدین نے کہا کہ ہمیں ابھی تو آپ سے کوئی شکایت نہیں ہے ۔
مزید چھان بین کی توپتا چلا ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک صاحب نے نیا اسکول کھولا ہے جس کی فیس بھی زیادہ ہے۔ اس اسکول کی جانب سے ہمارے اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کو یہ پیغامات بھیجے جارہے ہیں کہ یہ اسکول ایک دوسال میں بند ہونے والاہے۔ان پیغامات کو سچ سمجھ کر اس سال تقریباً ساٹھ بچے ہمارے اسکول سے چلے گئے۔
میرے بیٹوں نے اس اسکول کے مالکان سے بات کی تو وہ جھگڑے پر اُتر آئے اوراسکول بند کروانے کی دھمکی بھی دی۔
محترم وقار بھائی ! ہم کسی سے کوئی جھگڑا نہیں چاہتے اورپروفیشنل انداز میں کام کرنا چاہتے ہیں ۔جس اسکول کا معیار زیادہ اچھا ہوتاہے والدین وہاں زیادہ اطمینان محسوس کرتے ہیں ۔ ہم اپنے تعلیمی معیار پر توجہ دینا چاہتے ہیں لیکن اپنے اسکول کے بارے میں جھوٹی اوربے بنیاد افواہوں سے بہت پریشانی ہورہی ہے۔


جواب:  

فجر کی نماز کے بعد اورعشاء کی نماز کے بعد 101مرتبہ سورہ الصف (61) کی آیت 13 میں سے

نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ ۗ

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ہر قسم کے شر سے حفاظت اورسلامتی کے لیے دعاکریں۔یہ عمل کم ازکم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
اپنے بچوں سے کہیں کہ وہ چلتے پھرتے کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء
یَا حَفِیْظُ یَا مُومنُ یا سَلام
کا ورد کرتے رہیں۔


براہِ مہربانی اس مضمون کے متعلق اپنے تاثرات ضرورتحریر کریں

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

خود اعتمادی

سوال : ہمارے گھر روحانی ڈائجسٹ کئی سال سے آرہا ہے۔میں روحانی ڈائجسٹ میں آپ …