صفحہ اول / روحانی ڈاک / رشتوں پر بندش

رشتوں پر بندش

rd201601-09


سوال :

میں تینتیس سال کی ہوچکی ہوں۔ میں نے ماسٹرز کیا ہواہے ۔ پانچ وقت کی نماز ، تلاوت قرآن کی پابند ہوں۔چند سال پہلے تک میرے کئی رشتے آئے لیکن بات کہیں بھی طے نہ ہوسکی۔ شادی کے لیے بہت سے وظائف بھی کیے ہیں ۔
اب یہی مسئلہ میری چھو ٹی بہن کے ساتھ ہے۔ خاندان کے لوگ کہتے ہیں کہ ان لڑکیوں کے رشتے میں بندش ہے۔کئی علما حضرات سے رجوع کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کےگھر میں سحرکے اثرات ہیں۔ جب تک آپ لوگ ان اثرات سے باہر نہیں آئیں گے حالات میں بہتری نہیں آئے گی۔
ڈاکٹر صاحب ! کیا واقعی اس مکان میں رہائش رکھنا ہماری خوشیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے۔۔؟ بہنوں کے گھر بسانے کی خاطر ہمیں یہ مکان فروخت کردیناچاہیے….؟


جواب:  

یہ بات تو صحیح ہے کہ بعض مقامات بھاری ہوتے ہیں اور وہاں رہائش پذیر افراد کے لیے مشکلات کا سبب بھی بنتے ہیں لیکن اس بھاری پن کی مختلف اقسام ہوتی ہیں ۔ ہر مقام اتنا بھاری نہیں ہوتا کہ اس کے مضراثرات سے نجات کے لئے اسے چھوڑنا ہی پڑے۔ آپ جس مکان میں رہتی ہیں یہ مکان تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم اس مکان کو بھاری پن سے نجات دلانے کے لئے یہاں بہت زیادہ صفائی کا اہتمام کیا جائے،قرآنی آیات کی تلاوت کی جائے، چند دنوں تک رات میں اذان دی جائے، دھونی بھی دی جائے ۔
حسد ،نظربد اوربندش سے نجات کے لیے
صبح اورشام اکیس اکیس مرتبہ سورۂ النساء کی (4) آیت 53اورآیت 54کا ابتدائی حصہ

أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِنَ الْمُلْكِ فَإِذًا لَا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًاOأَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ط

تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے آپ دونوں پئیں اوریہ دم کیا پانی گھر کے چاروں کونوں میں بھی چھڑک دیں۔
رات سونے سے پہلے دونوں بہنیں علیحدہ علیحدہ پانچ مرتبہ سورہ فلق ،پانچ مرتبہ سورہ الناس اورایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔
شادی کے لیےعشاء کی نماز کے بعد یا رات سونے سے پہلے سورہ اعراف(7) کی آیت نمبر189میں سے

هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا

تک آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر جلدازجلد رشتہ طے ہونے اورخیر وعافیت کے ساتھ رخصتی اورخوشگوار ازداجی زندگی کے لیےدعاکریں۔
یہ عمل کم ازکم چالیس روزیا نوے روز تک جاری رکھیں ۔ دونوں بہنیں الگ الگ حسب استطاعت صدقہ کرتی رہیں۔


براہِ مہربانی اس مضمون کے متعلق اپنے تاثرات ضرورتحریر کریں

تعارف: ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی

وقار یوسف عظیمی معروف قلم کار، صحافی، روحانی دانشور اور ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مدیر، پاکستان کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کے صاحبزادے ہیں۔ وقار یوسف عظیمی کی تحریروں میں روحانی علوم، سیرت النبیﷺ، تصوف، طب، مابعد النفسیات، روحانی علاج، عمرانیات جیسے موضوعات شامل ہیں۔ آپ1981ء سے شعبۂ طب اور صحافت سے وابستہ ہیں۔آپ روحانی ڈائجسٹ کے مدیر اور دیگر کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
1986ء سے آپ پاکستان کے کثیر الاشاعت اخبار روزنامہ جنگ کے کالم نگار ہیں، آپ کی تحریریں پاکستان کے دیگر اخبارات و رسائل میں بھی شائع ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی پاکستانی اخبارات کی تنظٰیم آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (APNS) اور ایڈیٹر کی تنظٰیم کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹر (CPNE) میں کئی مرتبہ عہدوں پر منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

خود اعتمادی

سوال : ہمارے گھر روحانی ڈائجسٹ کئی سال سے آرہا ہے۔میں روحانی ڈائجسٹ میں آپ …