صفحہ اول / روحانی ڈاک / سہیلی نے دھوکہ دے دیا

سہیلی نے دھوکہ دے دیا

rd201601-07


سوال :

میں یونیورسٹی میں B.Scتھرڈ ائیر کی اسٹوڈنٹ ہوں۔ ایک ماہ بعد پیپر ہیں۔
میری ایک دوست پندرہ دن کے لیے اپنی کزن کی شادی میں چلی گئی تھی جس کی وجہ سے اس کے نوٹس نامکمل تھے۔ اس نے مجھے کہا کہ تم اپنے نوٹس مجھے فوٹواسٹیٹ کے لیے دے دو۔ اس نے دوسرے دن مجھے نوٹس واپس کردیئے ۔ میں نے بغیر چیک کئے نوٹس واپس رکھ لیئے۔اب پیپر کی تیاری کررہی ہوں تو ان نوٹس میں سے کئی صفحے غائب ہیں۔
میں نے دوست سے اس بات کاذکر کیا تو اس نے کہا جیسے تم نے مجھے نوٹس دیئے تھے میں نے ویسے ہی واپس کردیئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد وہ مجھ سے ناراض ہوگئی اوربات چیت بند کردی۔
میں ادھورے نوٹس کی وجہ سے پیپر کی مکمل تیاری نہیں کرپارہی ہوں ۔


جواب:  

جو ہوا سو ہوا ۔ آپ حوصلہ رکھیے ۔ فکر کیے بغیر دوبارہ نوٹس بنانا شروع کردیں ۔ انشاء اللہ آپ جلد ہی پہلے سے بھی اچھےنوٹس بنالیں گی۔
صبح شام اکیس اکیس مرتبہ :

اَللَّھُمَّ اِنْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ
وَعَلِّمْنِیْ مَا یَنْفِعُنِیْ،وَزِدْنِیْ عِلْمًا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ

سات سات درود شریف کےساتھ پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے چہرے پر دعاکی طرح تین مرتبہ پھیر لیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں۔


براہِ مہربانی اس مضمون کے متعلق اپنے تاثرات ضرورتحریر کریں

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

خود اعتمادی

سوال : ہمارے گھر روحانی ڈائجسٹ کئی سال سے آرہا ہے۔میں روحانی ڈائجسٹ میں آپ …