صفحہ اول / روحانی ڈاک / غیر عورت میں دلچسپی

غیر عورت میں دلچسپی

rd201601-04


سوال :

میری عمر تیس سال ہے۔ میرے دوبیٹے اورایک بیٹی ہے۔ ہماری زندگی بہت خوشحال گزررہی تھی۔ایک سال پہلے ایک عورت میرے شوہر کی زندگی میں داخل ہوئی۔شروع شروع میں تو مجھے کچھ اندازہ نہ ہوا لیکن پھر میری طرف شوہر کی بے توجہی بہت بڑھ گئی۔ دفتر میں کام کی زیادتی کا بہانہ بناکر وہ اکثر دیر سے گھر آنے لگے ۔
ایک دن میں نے ان کے آفس فون کیا تو پتہ چلا کہ وہ تو شام کو ہی جاچکے ہیں لیکن رات دیر سے گھر آکر انہوں نے کہا کہ وہ دفتر سے آرہے ہیں۔ان کے اس جھوٹ پر مجھے بہت دکھ ہوا لیکن میں نے صبر سے کاملیا۔پچھےہفتے میری ایک سہیلی نے بتایا کہ تمہارے شوہر ایک عورت کے ساتھ ہوٹل میں لنچ کررہے تھے۔میں نے یہ بات اپنے شوہر کو بتائی تو انہوں نے کہا کہ وہ کاروباری لنچ تھا۔
بہرحال …. میرے اورشوہر کے درمیان بہت دوریاں ہوچکی ہیں۔ وہ کئی کئی ہفتے میرے پاس نہیں آتے، بچوں کی طرف سے بھی لاپروا ہوتے جارہےہیں۔
میں چاہتی ہوں کہ ہم پہلے کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار اور پیار بھری زندگی گزارنےلگیں۔


جواب:  

رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ :

يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِيْنِكَ O

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑ ھ کراپنے شوہر کا تصورکرکے دم کریں اوردعا کریں کہ انہیں آپ کے سب حقوق بہت اچھی طرح اداکرنے کی توفیق ملے ۔ یہ عمل کم از کم چالیس روزتک جاری رکھیں۔
چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اسم الٰہی یَاعَزِیْزُ کا ورد کرتی رہا کریں۔


براہِ مہربانی اس مضمون کے متعلق اپنے تاثرات ضرورتحریر کریں

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

خود اعتمادی

سوال : ہمارے گھر روحانی ڈائجسٹ کئی سال سے آرہا ہے۔میں روحانی ڈائجسٹ میں آپ …