صفحہ اول / روحانی ڈاک / لاکھوں کامقرض

لاکھوں کامقرض

loan


سوال :

میں گزشتہ بیس سال سے اپنا کاروبار کررہا ہوں۔ اﷲ نے بڑا فضل فرمایا اور بڑے اچھے حالات رہے لیکن ایک ڈیڑھ سال سے صورتحال یہ ہے کہ جو کام کرتا ہوں وہ اُلٹا ہوجاتا ہے۔ جو پراپرٹی خریدتا ہوں اُس میں نقصان ہوجاتا ہے۔ کبھی لوگ فراڈ کرجاتے ہیں۔
مسلسل نقصان کی وجہ سے میرا بہت روپیہ پھنس گیا ہے جس کی واپسی کی فی الحال کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ دوسروں سے رقم لے کر کام کیا تو اس میں بھی نقصان ہوا۔ مسلسل پریشانیوں کی وجہ سے میری صحت خراب ہوگئی ہے۔ رات بھر نیند بھی نہیں آتی۔ اور اگر آتی بھی ہے تو اس طرح کہ میرا ذہن جاگ رہاہوتاہے۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مجھ پر کسی نے سفلی کروادیا ہے۔ اگر یہ بات درست ہے تو علاج بھی بتایئے اور میرے لئے خصوصی دعا بھی کیجئے ۔


جواب:  

عشاء کی نماز کے بعد101 مرتبہ  سورہ آل  عمران کی آیت37کا آخری  حصہ 

ان اﷲ یرزق من یشاء بغیر حسابO  

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر روزگار میں برکت و ترقی اور قرض کی ادائیگی کے لئے دعا کریں یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔
رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ

لَااِلٰہ َاِلَّا اﷲُ وَحْدَہ’ لَاشَرِیْکَ لَہ’ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیٌٔ قَدِیْر

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں ۔
چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسم یَا رَزَّاقُ کا ورد کرتے رہا کریں
ہرجمعرات کم از کم گیارہ گیارہ روپے خیرات کردیا کریں۔


براہِ مہربانی اس مضمون کے متعلق اپنے تاثرات ضرورتحریر کریں

تعارف: روحانی ڈائجسٹ

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

خود اعتمادی

سوال : ہمارے گھر روحانی ڈائجسٹ کئی سال سے آرہا ہے۔میں روحانی ڈائجسٹ میں آپ …