صفحہ اول / روحانی ڈاک / کاروبار ٹھپ ہوتاجارہا ہے….

کاروبار ٹھپ ہوتاجارہا ہے….

rd201601-05


سوال :

میں نے اپنے ایک جاننے والے کے ساتھ مل کر سات سال پہلے گارمنٹس کا کاروبار شروع کیا تھا۔ہم دونوں نے دن رات سخت محنت کی ،اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا۔ ہمارا کاروبار بہت اچھا چلنے لگا۔ ہمیں دوسروں شہروں سے بھی آرڈر ملنے لگے۔
ایک بار ایک پارٹی سے ڈیل کے دوران دوست کی مجھ سے کسی بات پر ناراضگی ہوگئی۔ اس کے ایک ہفتے بعداس نے مجھ سے کہا کہ تم یہ کاروبار گڈ ویل کے ساتھ مجھے فروخت کردو۔
میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن میرے پارٹنر نے سختی سے کہا کہ اگر تم کاروبار فروخت کرنا نہیں چاہتے تو مجھے میرے پیسے پندرہ دن میں واپسکردو۔
میں نے بیگم کے زیورات فروخت کرکے اورکچھ قرض لے کر بڑی مشکل سے اسے رقم ادا کی ۔اب میں اس کاروبار کا تنہا مالک ہوں۔
پارٹنر شپ ختم ہونےکے تقریباً دوہفتے بعد سے میری یہ کیفیت ہوگئی ہے کہ میں آفس میں بیٹھتا ہوں تو مجھے گھبراہٹ اوروحشت شروع ہوجاتی ہے۔آہستہ آہستہ میرا کاروبار کم ہونے لگا ہے۔ پارٹیز سے فون پر معاملات طے ہوتے ہیں۔ ڈیلیوری کے لیے میرے آدمی جاتے ہیں تو پارٹی کوئی نہ کوئی بہانہ کرکے مال لینے سے منع کردیتی ہے ۔
میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میرےساتھ ایسا کیوں ہورہاہے۔
ڈاکٹر وقار عظیمی صاحب! میں نے زندگی بھر کی جمع پونجی اس کاروبار میں لگادی ہے ۔لاکھوں کا قرض بھی لے چکا ہوں ۔ موجودہ صورت حال پر میرے اکثردوستوں کا کہنا ہے کہ تمہارے کاروبار پر بندش کروادی گئی ہے۔۔


جواب:  

کاروبار پربندش سے نجات کے لیے حسبِ استطاعت زیادہ سے زیادہ صدقہ کریں۔
صبح جس وقت آپ اپنے دفتر پہنچیں توکام شروع کرنے سے پہلے اورشام کو واپسی کے وقت اکیس مرتبہ سورہ یونس (10) آیت80تا 82، تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کردیں اوریہ دم کیا ہوا پانی دفتر کےچاروں کونوں میں اورجس کمرے میں آپ بیٹھتے ہیں وہاں کی دیواروں پر بھی چھڑک دیں ۔
تقریباً تین سوگرام لوبان پر 101مرتبہ سورہ فلق پڑھ کر دم کردیں۔شام کے وقت اس میں سےتھوڑا سالوبان دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر دفتر میں دھونی دیں۔یہ عمل کم ازکم اکیس روزتک جاری رکھیں۔ چھٹی والے دن شمارکرکے بعد میں پورے کرلیں۔
وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء

یاَحَفَیظُ یَا سَلَام یَا وَاسِعُ یَا رَزَّاق

کاورد کرتے رہیں۔


براہِ مہربانی اس مضمون کے متعلق اپنے تاثرات ضرورتحریر کریں

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

خود اعتمادی

سوال : ہمارے گھر روحانی ڈائجسٹ کئی سال سے آرہا ہے۔میں روحانی ڈائجسٹ میں آپ …